English

اگر آپ کو یہ معلومات فائدہ مند لگتی ہيں تو ، ابھی شیئر کریں!

ذرائع آمدنی کا محدود ثبوت رکھنے والے صارفین کے لئے

ربا فری میزان آسان کرنٹ اکاؤنٹ میزان بینک کی پیش کش میں ایک اور اضافہ ہے۔ میزان آسان اکاؤنٹ نے ان صارفین کے لئے بينکنگ پروڈکٹز اور سروسز کے دروازے کھول دیئے جن کے پاس آمدنی کے وسائل کا محدود ثبوت ہے۔ یہ اکاؤنٹ صرف ۱۰۰ روپیہ اور ایک درست کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) ، ایس این آئی سی ، پاسپورٹ ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) ، پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) ، نیشنل ایلینز رجسٹریشن اتھارٹی کا جاری کردہ ایلین رجسٹریشن کارڈ (اے آر سی) یا پھر پینشن بک کے ذریعے کھولا جاسکتا ہے۔

(میزان آسان کرنٹ اکاؤنٹ صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے رہائشی افراد کے لئے ہے)

اہم خصوصیات

مفت چیک بک

چیک بک کے اجراء پر کوئی معاوضہ نہیں ہے

مفت پے آرڈرز

مفت پے آرڈرز

مفت انٹرنیٹ بینکنگ

مفت انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت

کم سے کم سرمایہ کاری

اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کم سے کم سرمایہ کاری ۱۰۰ روپے ہے۔

آن لائن برانچ بینکنگ

میزان بینک کی تمام برانچوں میں مفت آن لائن بینکنگ سروس

انخلاء

ماہانہ ۱۰۰۰۰۰۰ سے زائد کی رقم کے انخلاء پر پابندی

زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس

زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس پر ۱۰۰۰۰۰۰ روپے کی پابندی ہے

ویزا ڈیبٹ کارڈ

میزان ویزا ڈیبٹ کارڈ عالمی سطح پر قبول کیا جاتا ہے

میزان آسان کرنٹ اکاؤنٹ کیسے کام کرتا ہے

فتویٰ ڈاؤن لوڈ کریں

میزان آسان کرنٹ اکاؤنٹ قرض معاہدے پر مبنی ہے جہاں مطالبہ کے مطابق بینک آپ کے پیسے واپس کرنے کا ذمہ دار ہے۔ بینک ان فنڈز کو سرمایہ کاری اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ یہ اکاؤنٹ آپ کو اضافی یقین دہانی کے ساتھ اپنے پیسے کو محفوظ طریقے سے بینک میں جمع کروانے کا سکون بخشتا ہے کہ بینک آپ کی رقم ان سرگرمیوں میں نہیں لگائے گا جو شرعی اصولوں کے منافی ہیں۔

کيا آپ آسان کرنٹ اکاؤنٹ کھولنا چاہتے ہيں؟

ڈاؤن لوڈ ، پرنٹ ، فارم پُر کریں

ہمارے پرنٹ شدہ اکاؤنٹ کھولنے کے فارم کا پی ڈی ایف ورژن بھی ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔ آپ فارم پرنٹ کرسکتے ہیں ، اپنی تفصیلات بھر سکتے ہیں اور مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اپنی قريبی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

ڈاؤنلوڈ فارم

برانچ وزٹ کريں

آپ ميزان بينک کی کوئی بھی برانچ وزٹ کرسکتے ہيں اور ہمارا اسٹاف اکاؤنٹ کھولنے اور اکاؤنٹ اوپننگ فارم کو پر کرنے ميں آپ کی مدد کرے گا۔

برانچ تلاش کریں

رابطہ کے ليئے

میزان بینک کے نمائندے سے رابطہ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے فارم کو پُر کریں۔

رابطہ کے ليئے

Get contacted by our representative!

Fill out the form below and you'll be guided about how you can open your new account.

Name *
Email
Phone Number *
City *
Nearest branch *