English

اگر آپ کو یہ معلومات فائدہ مند لگتی ہيں تو ، ابھی شیئر کریں!

وسیع تجربہ اور مہارت

ہمارے نظریے کے مطابق اسلامی بینکاری کو پہلی پسند کی بینکاری بنانے کیلئے میزان بینک معاشرے کے وسیع تر مفاد کے لئے کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ میزان بینک کے پاس اسلامی قانون و اصول، اکاؤنٹنگ، آڈیٹنگ، کیپٹل مارکیٹ، کارپوریٹ فنانس اور اسلامک فنانس جیسے شعبوں کے ماہرین کا منفرد مجموعہ ہے۔ گذشتہ برسوں میں حاصل کی گئ مہارت، ہمیں عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے کے قابل بناتی ہے اور نفیس مسائل کا بروقت شریعت کے اصولوں کے مطابق حل فراہم کرتی ہے۔

ہم صرف اپنا شیئر نہیں بلکہ مارکیٹ کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ مسلسل تعامل نے ہمیں ماہر پریکٹیشنرز اور ٹرینرز کا ایک بہترین مجموعہ تیار کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ہماری تربیت نہ صرف ٹھوس نظریاتی بنیادوں پر ہے، بلکہ وہ حقیقی زندگی کے تجربات کی بنیاد پر مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں۔ ہمارے معاملاتی مطالعے سیکھنے والوں کو اسلامک فنانس کے مختلف پہلوؤں کا تجربہ حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

مقصد اور حکمت عملی

ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے صارفین کو شرعی حدود کے اندر جدید قدر آمیز پراڈکٹس اور خدمات پیش کریں اور ساتھ ہی سیکھنے، انصاف پسندی، انفرادی اداروں کے احترام اور کارکردگی پر مبنی تنظیمی ثقافت کے ذریعے متعلقین کی قدر کو بہتر بنائیں۔

شریعہ ایڈوائزری سروسز کی ٹیم 6 طریقوں سے تعاون و خدمات فراہم کرتی ہے

۱. اسلامی بینکنگ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ

اسلامک فنانس، اگرچہ اسلامی اصولوں کی طرف سے فراہم کردہ حدود میں کام کرتا ہے، لیکن یہ تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کے لیے بہت کھلا ہے۔ روایتی مالیاتی پراڈکٹس کا شریعت کے مطابق متبادل تیار کرنے کے لیے فنانشل انجینئرنگ ایک اہم کام ہے جسے شریعہ ایڈوائزری انجام دیتا ہے۔ نئے اسلامی مالیاتی آلات کی تحقیق و تخلیق بھی اس فنکشن کی ایک اہم اور مسلسل سرگرمی ہے۔ پراڈکٹ ڈیولپمنٹ کی ضروریات اور ہمارے صارفین سے موصول ہونے والی درخواستوں کو بھی تکنیکی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

۲. اسلامک کیپٹل مارکیٹ سروسز

شریعہ ایڈوائزری سروسز (SAS) اسلامک کیپیٹل مارکیٹ سے متعلق درج ذیل خدمات فراہم کرتی ہے:

سکوک سٹرکچرنگ

اسٹرکچرڈ فنانس پراڈکٹس میں ایک تجربہ کار ادارے کے طور پر، میزان بینک سکوک اسٹرکچرنگ، شریعہ ایڈوائزری اور سنڈیکیشن/کنسورشیم فنانسنگ میں شریعت کےاصول کے مطابق متعدد سکوک جاری کرنے میں منتظم رہنما اور سنڈیکیٹ ٹرانزیکشنز میں اپنے کارپوریٹ صارفین کے ساتھ شامل رہا ہے ۔ شریعہ ایڈوائزری سروسز صارف کی مخصوص ضروریات کے مطابق سکوک کی ٹرانزیکشن کرنے میں اور سکوک کو اسٹرکچر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہمارا وسیع نقطہ نظر، تجارتی اور شرعی غور طلب معملات کو تجویز کردہ اسٹرکچر میں شامل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ سکوک کی وسیع شرعی مقبولیت اور مارکیٹ کی اہلیت کے حصول کے لیے اسٹرکچر تیار کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔

میوچل فنڈز

میوچل فنڈز ترقی پذیر مارکیٹوں میں ایک اہم مالیاتی ثالث ہیں جہاں کیپٹل مارکیٹیں غیر مستحکم ہیں اور سرمایہ کاروں کے پاس مہارت، بچت اور وقت نہیں ہے کہ وہ خود کو متنوع منافع بخش اور شریعت کے مطابق پورٹ فولیو بنانے کے لیے وقف کر سکیں۔

اسلامی سرمایہ کاری کے اصولوں میں مستقل شرعی پابندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا ہم اسلامک میوچل فنڈز کو شریعت کے اصولوں کے مطابق پورٹ فولیوز کو منظم کرنے میں تکنیکی مہارت فراہم کرتے ہیں۔

۳. شریعت کے مطابق کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ

ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معیشت میں سود ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ سود پر مبنی مالیاتی نظام کو ایسے پرخطر آلات کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے جس میں خطرات کا امکان موجود ہو۔ جو کہ انتہائی غیر محفوظ ہوتے ہيں اور انحطاط کی حالت میں معیشت میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ اسلامی مالیاتی اصول معیشت کی مالی ضروریات کے لیے شریعت کے اصولوں کے مطابق لیکن انتہائی مضبوط متبادل تجویز کرتے ہیں۔ میزان بینک نے روایتی بینکوں کو اسلامی بینک میں تبدیل کرنے کا منفرد تجربہ حاصل کیا ہے۔ بینک کارپوریٹ صارفین کو شرعی تکنیکی اور سپورٹ سروسز بھی فراہم کرتا ہے تاکہ صارفین کے تمام آپریشنز کو شریعت کے اصولوں کے مطابق تبدیل کیا جا سکے۔

۴. شریعہ گورننس اور ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری

میزان بینک شریعہ بورڈ کی تشکیل میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی ادارے کو زبردست تعاون فراہم کرتا ہے۔ اس سپورٹ میں شریعہ گورننس فریم ورک کی تخلیق و تیاری شامل ہے جس میں دنیا کے مشہور شریعہ اسکالرز کا حوالہ، شریعہ ایڈوائزر/شریعہ بورڈ کے حوالہ کے شرائط (ٹی او آر) کو حتمی شکل دینے میں مدد اور شریعہ سپروائزری بورڈ کے اجلاسوں کے انعقاد میں تعاون شامل ہے۔

۵. کاروبار کی منصوبہ بندی

میزان بینک لمیٹڈ، پاکستان کا سب سے بڑا اسلامی بینک ہونے کے ناطے، اسلامی مالیاتی اداروں کو جدید ترین کاروباری منصوبے فراہم کرتا ہے جس میں مسابقتی تجزیہ، منصوبے کے قابل عمل ہونے کا مطالعہ، مالی تخمینہ، تحقیق، پروڈکٹ لائن ایکسٹینشن، چینل اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی شامل ہے۔

۶. اسلامک انشورنس (تکافل)

میزان بینک تکافل ونڈوز متعارف کرانے کے لیے انشورنس کمپنیوں کو شریعت اصولوں کے مطابق خدمات فراہم کرتا ہے۔ میزان بینک لمیٹڈ شریعہ سپروائزری فریم ورک، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ اور پراڈکٹ کی بہتری، صلاحیت کی تعمیر، سرمایہ کاری کی گایئڈ لائنز، شریعہ آڈٹ، شریعہ کمپلائنس اور اندرونی کنٹرول کے شعبوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بنیادی کلائنٹس

میزان بینک اسلامی بینکاری اور فنانس میں وسیع تجربہ اور مہارت رکھتا ہے۔ میزان بینک کے شریعہ ایڈوائزری فنکشن کا بنیادی مقصد اپنی مہارت، تحقیق اور کامیابی کی کہانیوں کو شیئر کرکے اداروں کی مدد کرنا ہے جو ہم نے سالوں میں حاصل کی ہیں۔ یہ فنکشن شریعہ بورڈ کی رہنمائی میں کام کرتا ہے جس میں پاکستان اور بیرون ملک کے نامور اسلامی اسکالرز شامل ہیں۔

انویسٹمنٹ بینکنگ اور شریعہ ایڈوائزری ڈپارٹمنٹ کا شریعہ ایڈوائزری ڈویژن شریعہ ایڈوائزری اور شریعہ تکنیکی خدمات اور ان صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تعاون فراہم کرتا ہے جو مقامی یا بین الاقوامی طور پر شریعت کے اصولوں کے مطابق کاروبار کو تبدیل یا شروع کرنا چاہتے ہیں۔ آج تک، اس ڈویژن نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف اداروں کو شریعہ سے متعلق مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں جن میں میوچل فنڈز، ہائر پرچیز کمپنی، کنونشنل بینک، اسلامک بینک، کوآپریٹو فنانشل انسٹی ٹیوشن، مائیکروفنانس کمپنی اور انشورنس کمپنیاں وغیرہ شامل ہیں۔

Would you like more information?

Fill out the form below and you will be contacted by a Meezan Bank representative.

Full Name *
Email
Phone Number *
City