English

اگر آپ کو یہ معلومات فائدہ مند لگتی ہيں تو ، ابھی شیئر کریں!

میزان اپنی بائیک فنانسنگ

پاکستان کی پہلی مساومہ پر مبنی موٹرسائیکل فنانسنگ کی سہولت

میزان اپنی بائیک آپ کو مساومہ کے اسلامی فنانسنگ موڈ پر مبنی موٹر سائیکل خریدنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ مساومہ فنانسنگ میں فروخت کنندہ سامان بنانے یا حاصل کرنے کے لیے ادا کی گئی قیمت کا انکشاف نہیں کرتا ہے۔ یہ ان افراد کے لیے مثالی ہے جو متعدد دیگر خصوصیات کے علاوہ آسان ماہانہ اقساط پر شریعت کے اصولوں مطابق بائیک فنانسنگ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


میزان اپنی بائیک فنانسنگ شریعہ کمپلائنٹ موڈ مساومہ پر کام کرتی ہے، جس کے تحت بینک مارکیٹ سے بائیک خریدتا ہے اور اسے صارف کو باہمی رضامندی کے ساتھ آسان ماہانہ اقساط پر فروخت کرتا ہے، جو منتخب دورانیہ میں قابل ادائیگی ہوں گی۔

اہم خصوصیات اور فوائد

  • فنانسنگ کا طریقہ : مساومہ
  • ملکیت : صارف کی طرف سے ڈیلیوری آرڈر پر دستخط کرنے کے فوراً بعد ملکیت صارف کو منتقل کر دی جاتی ہے۔
  • پروڈکٹ کی پیشکش : تمام ہونڈا، سوزوکی، یاماہا، سپر پاور اور موٹرسائیکل کی دیگر اقسام
  • سہولت کا دورانیہ : اسکیم 1، 2 اور 3 سال کے لیے دستیاب ہے۔
  • بیعانہ : بائیک کی قیمت کا کم از کم 15 فیصد اور بائیک کی قیمت کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد
  • ان میں سہولت دستیاب ہے : کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں
  • پروسیسنگ اور / دستاویزی چارجز : ناقابل واپسی پروسیسنگ فیس 1,800 روپے وصول کی جائے گی جبکہ دستاویزی چارجز اسی وقت وصول کیے جائیں گے۔
  • ادائیگی کا طریقہ : صارف کے میزان بینک اکاؤنٹ سے براہ راست ڈیبٹ
  • جلد ختم کرنا : جلد ختم کرنے پر کوئی منافع نہیں ہے

میزان اپنی بائیک شریعہ کمپلائنٹ کیسے ہے؟

میزان اپنی بائیک، جو میزان بینک کے شریعہ بورڈ کی نگرانی میں ڈیزائن کی گیا ہے، مساومہ پر مبنی ہے - ایک شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ کا طریقہ۔


مالک بمقابلہ صارف کے حقوق اور ذمہ داریاں

اس طریقہ کار کے تحت، بینک مارکیٹ سے موٹر سائیکل خریدتا ہے اور بعد ازاں اسے قسطوں میں ادا کی جانے والی باہمی متفقہ قیمت پر صارف کو فروخت کرتا ہے۔ مساومہ کے معاہدے پر عمل درآمد کے بعد، موٹر سائیکل سے متعلق تمام ملکیتی حقوق اور ذمہ داریاں صارف کے پاس ہوں گی۔ تاہم، صارف سہولت کی مدت میں قسطیں ادا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔


بائیک فنانسنگ کے ذریعے موٹر سائیکل کیسے حاصل کی جائے؟

میزان اپنی بائیک کی درخواست دینے کے لیے، صارف کا درخواست فارم پُر کریں (منتخب برانچوں میں دستیاب ہے)، مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں اور 5-7 دنوں میں اپنی فنانسنگ کی منظوری حاصل کریں۔ اثاثوں کی مالی اعانت کی منظوری کے بعد، منتخب موٹر سائیکل مینوفیکچرر کے متعین مدت کے مطابق دستیاب ہوگی۔

مخصوص ضروریات

تاجروں / ایس ای پی کے لیے

  • بینک اسٹیٹمنٹ کی اصل / مصدقہ کاپی (گزشتہ ۱۲ ماہ)
  • کاروبار کا ۲ سال کا ثبوت (مثلاً ٹیکس ریٹرن​، بینک سرٹیفکیٹ​ / کوئی اور دستاویز)

مخصوص ضروریات

تنخواہ دار افراد کے لیے

  • بینک اسٹیٹمنٹ کی اصل / مصدقہ کاپی (گزشتہ ۶ ماہ)
  • پے سلپ کی اصل/ مصدقہ کاپی
  • امپلائیر کا سرٹیفکیٹ بشمول مدت/ عہدہ/ تنخواہ

مطلوبہ دستاویزات

عمومی ضروریات

  • درخواست گزار کے شناختی کارڈ کی کاپی (کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ)
  • درخواست دہندہ کی ایک پاسپورٹ سائز رنگین تصویر
  • فنانسنگ کا اعتراف
  • دستخط کی توثیق کا فارم

میزان اپنی بائیک فنانسنگ کی سہولت کون حاصل کر سکتا ہے؟

شہریت

بالغ، پاکستانی شہری جو ملک کا مستقل رہائشی ہو

عمر

میچورٹی کے وقت 20 سال سے 65 سال کی عمر (کاروباری اور سیلف ایمپلائڈ پروفیشنلز)

میچورٹی کے وقت 21 سال سے 60 سال کی عمر (تنخواہ دار افراد)

کم از کم آمدنی کی ضرورت

تنخواہ دار افراد کے لیے - کم از کم 40,000 روپے (مجموعی تنخواہ)

سیلف ایمپلائڈ افراد کے لیے - کم از کم 75,000 روپے

کاروباری افراد کے لیے - کم از کم 75,000 روپے

قرضوں کے بوجھ کا تناسب

ماہانہ آمدنی کا 40 فیصد (تنخواہ دار، سیلف ایمپلائیڈ پرسن اور کاروباری افراد کے لیے)

بیعانہ

بائیک کی قیمت کا کم از کم 15 فیصد اور بائیک کی قیمت کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد

دورانیہ

۱،۲ اور ۳ سال

جاپانی بائیک - دورانیہ 3 سال ہے

چایئنیز بائیک - دورانیہ 2 سال ہے

ادائیگی کا طریقہ

صارف کے میزان بینک اکاؤنٹ سے براہ راست ڈیبٹ

نوٹ: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ریگولیٹری ضرورت کے مطابق، صارفین/انفرادی صارفین کی منفی تاریخ (یعنی زائد المیعاد/ تاخیر سے ادائیگی/ رائٹ آف/ چھوٹ) سیٹلمنٹ کے بعد دو سال تک eCIB رپورٹس میں ظاہر ہوگی۔

۲۵۰ سی سی

اہلیت کا معیار
 

کم از کم آمدنی کی ضرورت

تنخواہ دار طبقہ 150,000 روپے (مجموعی تنخواہ)

کاروبای افراد 200,000 روپے

بیعانہ

بایئک کی قیمت کا کم از کم 30 فیصد اور بایئک کی قیمت کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد

قرضوں کے بوجھ کا تناسب

خالص ماہانہ آمدنی کا 40 فیصد تک (تنخواہ دار اور کاروباری افراد کے لیے)

درخواست کا طریقہ کار

صارف کا درخواست فارم پُر کریں (کسی بھی برانچ میں دستیاب ہے)

مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں اور ۱،۸۰۰ روپے کے ساتھ اپنی درخواست جمع کروائیں ( ناقابل واپسی پروسیسنگ فیس)

پانچ سے سات دنوں میں اپنی فنانسنگ کی منظوری حاصل کریں

مددگار ڈاؤن لوڈز: درخواست فارم

مختلف بائیکس اور ادائیگی کے منصوبوں کا موازنہ کرنے کے لیے ہمارے کیلکولیٹر کا استعمال کریں!

آپشن ۱

کیلکولیٹر شامل کریں۔

کیلکولیٹر شامل کریں۔

Get Contacted By a Bike Ijarah Representative

Fill out the form below and you will be contacted by a Meezan Bank representative.

Name *
Email
Phone Number *
City