Guidelines for Overseas Pakistanis – Biometric Verification of Accounts

June 14th, 2019

State Bank of Pakistan has issued guidelines for Overseas Pakistanis for obtaining exemption in respect of Biometric Verification of their accounts:

Non-resident Pakistanis (NRPs):

Non-resident Pakistanis (NRPs) are advised to share following documents through email (registered with Bank) or courier as a proof of NRP Status to their parent branch:

  1. Copy of valid passport, visa, exit stamp, resident permit, etc.
  2. Copy of valid ID card (CNIC/ NICOP).
  3. Undertaking for Exemption of Biometric Verification of Account.

Guidelines for Resident Pakistanis temporarily outside Pakistan:

Customers who do not qualify under the definition of NRP, but are currently/ temporarily outside Pakistan for any reason are advised to share via email (registered with Bank) or courier following evidence/proof regarding their absence from the country to their parent branch:

  1. Copy of valid passport, visa, exit stamp, resident permit, etc.
  2. Copy of valid ID card (CNIC/ NICOP).
  3. Undertaking for Exemption of Biometric Verification of Account.

Please note that exemption for Biometric verification in accounts of temporarily abroad resident Pakistanis shall be invalid after expected date of return.

Please feel free to contact your branch for any queries or email your queries at [email protected]

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے رہنما ہدایات برائے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ان کے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق سے استثنا کے حصول کے لئے ہدایات جاری کی ہیں:

غیرسکونت پذیر پاکستانی (NRPs) / بیرونِ ملک مقیم پاکستانی:

غیرسکونت پذیر پاکستانیوں (NRPs) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی NRP حیثیت کا ثبوت بذریعہ ای میل (جو بینک میں رجسٹرڈ ہو) یا بذریعہ کوریئر اپنی مرکزی برانچ میں ارسال کریں۔

  1. فعال پاسپورٹ، ویزا، ایگزٹ اسٹیمپ، رہائش کا پرمٹ وغیرہ کی نقل
  2. فعال شناختی کارڈ NICOP/CNIC (قومی شناختی کارڈ برائے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی)کی نقل
  3. اکاؤنٹ کی بائیو میٹرک تصدیق سے استثنا کا حلف نامہ

عارضی طور پر بیرونِ ملک مقیم سکونت پذیر پاکستانی:

ایسے صارفین جو غیرسکونت پذیر پاکستانی (NRP) کی تعریف پر پورا نہیں اترتے، لیکن کسی بھی وجہ سے عارضی طورپر پاکستان سے باہر ہیں، ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ملک میں اپنی غیرموجودگی سے متعلق شہادت/ثبوت بذریعہ ای میل (جو بینک میں رجسٹرڈ ہو) یا بذریعہ کوریئر اپنی مرکزی برانچ میں ارسال کریں۔

  1. فعال پاسپورٹ، ویزا، ایگزٹ اسٹیمپ، رہائش کا پرمٹ وغیرہ کی نقل
  2. فعال شناختی کارڈ NICOP/CNIC (قومی شناختی کارڈ برائے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی)کی نقل
  3. اکاؤنٹ کی بائیو میٹرک تصدیق سے عارضی استثنا کا حلف نامہ،جب تک وہ پاکستان واپس نہیں آجاتے۔

برائے مہربانی نوٹ فرمالیں کہ عارضی طور پر بیرونِ ملک مقیم سکونت پذیر پاکستانیوں کے لئے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق سے استثنا ان کی وطن واپسی کی متوقع تاریخ کے بغیر قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

مزید تفصیلات کے لئے اپنی برانچ سے رابطہ کریں یا اپنے سوالات[email protected]پر ای میل کریں۔