میزان بینک کو پاکستان بینکنگ ایوارڈز – ۲۰۲۰ میں پاکستان کے بہترین بینک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو ملک کے بینکنگ سیکٹر کا سب سے باوقار اور حتمی ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈز ملک کے مالیاتی شعبے میں اعلیٰ ترین اعزاز ہیں، جن کا اہتمام ڈان میڈیا گروپ، انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (آئی بی پی) اور A.F فرگوسن نے کیا اور مالیاتی شعبے میں کافی تجربہ رکھنے والے انتہائی قابل احترام شخصیات پر مشتمل ایک نامور جیوری کے ذریعے فیصلہ کیا گیا۔